11/11 - بات تو صرف دَس ہزار کی ہے

ٹیڑھی اُنگلی سے گھی نکلتا ہے
بنجمن ہر جگہ پہ چلتا ہے

ایک شاعر میں گُڑ بھی ڈالنا ہے
وَرنہ وُہ آگ بھی اُگلتا ہے

پانچ سو دیں گے اُن کو جن کا موڈ
نوٹ کو دیکھ کر بدلتا ہے

شاعر اِک دُوسرے سے جلتے ہیں
دیپ سے جیسے دیپ جلتا ہے

سلطنت مفت میں نہیں ملتی
جنگ یہ اَدبی اِقتدار کی ہے

بات تو صرف دَس ہزار کی ہے
بات تو صرف دَس ہزار کی ہے
#شہزادقیس
.

Sign Up