06/11 - بات تو صرف دَس ہزار کی ہے

بُک کی تقریبِ رُونمائی بھی
’’ پانچ تارے ‘‘ میں بُک کرا لیں گے

شعر کو سُر کا دَھکا دینے کو
دو گوّئیے نما بلا لیں گے

اِستری کر کے کچھ لفافے بھی
مختلف رَقموں کے بنا لیں گے

اَدبی گوشوں کے سربراہوں کی
گاڑیاں بھیج کر دُعا لیں گے

اَدبی تنظیموں کی تو اَب حالت
ایک بیمار سو اَنار کی ہے

بات تو صرف دَس ہزار کی ہے
بات تو صرف دَس ہزار کی ہے
#شہزادقیس
.

Sign Up