05/11 - بات تو صرف دَس ہزار کی ہے

موٹا کاغذ نظر جکڑتا ہے
دھاگہ جاپانی کم اُکھڑتا ہے

رَنگ اِس کے کرنسی والے ہیں
یہ ’’ پرنٹر ‘‘ جبھی اَکڑتا ہے

جلد ہو اَعلیٰ ، گرد پوش نفیس
قاری تب ہاتھ میں پکڑتا ہے

ایک سی ڈی بھی ٹھونک دیں گے ساتھ
ٹوٹی بھی ہو تو رُعب پڑتا ہے

قصہ ہے آپ کی یہ شہرت کا
داستاں میرے روزگار کی ہے

بات تو صرف دَس ہزار کی ہے
بات تو صرف دَس ہزار کی ہے
#شہزادقیس
.

Sign Up